ملک کو بحرانوں سے نکال کر آگے لیجانا ہے تو سیاست کوخدمت اور عبادت سمجھ کر کرنا ہوگی ، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی
جمہوریت کو مضبوط ومستحکم کرنا ہے تو عوامی ایشوز پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،شاداب رضا نقشبندی
،مہنگائی کے جن کو قابو میں کرنے کیلئے عوام دوست اور جمہوری پالیسیوں پر چلنا ہوگا،شاداب رضا نقشبندی
عوام کے بنیادی معاشی وسیاسی حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے سول اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے، شاداب رضا نقشبندی
حکمرانوں کو ایسی پالیسیاں مرتب کرنا ہوگی جس سے بے روزگاروں کو روزگار ملے اور بڑھتی ہوئی غربت کا خاتمہ ہو،شاداب رضا نقشبندی
حکومت کا آئینی،اخلاقی وقومی فرض ہے کہ وہ عوام کو جدید تعلیم،سستا انصاف،صحت وروزگار فراہم کرئے،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط ومستحکم کرنا ہے تو عوامی ایشوز پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،معیشت کے استحکام اور بیرونی مداخلت و سازشوں کو ختم کرنے کیلئے تمام اکائیوں کو متحد ہونا ہوگا،مہنگائی کے جن کو قابو میں کرنے کیلئے عوام دوست اور جمہوری پالیسیوں پر چلنا ہوگا،سابقہ حکمرانوں کی کارکردگی مایوس کن اورغربت کی چکی میں پسے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا،عوام کے بنیادی معاشی وسیاسی حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے سول اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے، بیرونی قرضوں سے معیشت میں استحکام نہیں آتا سخت شرائط سے مشروط بیرونی قرضے غیر یقینی اور عوام دشمن پالیسیوں کو جنم دیتی ہے، حکمرانوں کو ایسی پالیسیاں مرتب کرنا ہوگی جس سے بے روزگاروں کو روزگار ملے اور بڑھتی ہوئی غربت کا خاتمہ ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر آگے لیجانا ہے تو سیاست کوخدمت اور عبادت سمجھ کر کرنا ہوگا،عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے حکمران عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں،ملک وقوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں حکومت کا آئینی،اخلاقی وقومی فرض ہے کہ وہ عوام کو جدید تعلیم،سستا انصاف،صحت وروزگار فراہم کرئے،انہوں نے کہا کہ کرپشن،بدعنوانی نے ملک کو تاریکی میں دھکیل کر ملک کو غیر مستحکم کیا ہے،،حکومت اور اپوزیشن کرپشن میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سنجیدہ فیصلے کریں،ملک میں تبدیلی کے لئے عوام کو میدان میں آنا ہوگا،مہنگائی،بیروزگاری،لوڈشیڈنگ،کرپشن کے خاتمے کیلئے حکمران بلند بانگ دعوے کرتے ہیں مگر حالات جوں کے توں ہیں جس سے غربت میں اضافہ اور عوام مزید مشکلات کا شکار ہورہے ہیں۔#