ملک کو درست سمت کی طرف لیجانا ہے تو قرآن وسنت کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور دوقومی نظریہ کے تحفظ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، شاداب رضا نقشبندی
قادیانی غیر مسلم اہیں ملک کا آئین نے ان پر جو پابندیاں لگائی ہیں من وعن عمل درآمد کیا جائے،شاداب رضا نقشبندی
سیکولر اور لبرل ازم نے ملک کی نظریاتی،معاشرتی واخلاقی اقدار شدید نقصان پہنچایا ہے،شاداب رضا نقشبندی
پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام6ستمبر کو نشتر پارک میں عظیم الشان عقیدہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی،شاداب رضا نقشبندی
عقیدہ ختم نبوت ﷺ کانفرنس علماء ومشائخ،اسکالر مذہبی وسیاسی رہنما اور ہر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے شرکت کرینگے، شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور دو قومی نظریہ کے تحفظ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،قادیانی غیر مسلم اہیں ملک کا آئین نے ان پر جو پابندیاں لگائی ہیں من وعن عمل درآمد کیا جائے،ملک کے آئین لکھا ہے پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہے، ختم نبوت ﷺ کے تحفظ اور قادیانیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرینگے،مبارک ثانی قادیانی کیس کا فیصلہ آئین کے مخالف اور غیر مسلموں کو شعائر اسلام کے خلاف توہین کرنے کا لائسنس ہے، ملک کے علماء وعوام نے اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے،پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام6ستمبر کو نشتر پارک میں عظیم الشان عقیدہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی،عقیدہ ختم نبوت ﷺ کانفرنس علماء ومشائخ،اسکالر مذہبی وسیاسی رہنما اور ہر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے بھرپور شرکت کرینگے، پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،سیکولر اور لبرل ازم نے ملک کی نظریاتی،معاشرتی واخلاقی اقدار شدید نقصان پہنچایا ہے،ملک کو درست سمت کی طرف لیجانا ہے توقرآن وسنت کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،ختم نبوت ﷺ پر کسی کو بھی حملہ کرنے نہیں دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ملک کے آئین کے ذریعے توہین رسالت اور توہین مذہب کرنیوالوں منطقی انجام تک پہنچائینگے،حکومت مبارک ثانی کیس کو ریورس کرنے اور آئین کے منافی فیصلہ دینے والے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرئے،ملک کے آئین سے کسی کو بھی کھیلواڑ کرنے نہیں دینگے،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کیلئے 22لاکھ جانوں کی لازوال قربانیوں کو کسی طور بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،پاکستان بننے کے بعد کسی نے قائد اعظم سے پوچھا ہمارے ملک کو دستور کیا ہوگا تو آپ نے کہا ہمارا دستور قرآن پاک ہے جو 1400سال سے موجود ہے۔