ملک کو مستحکم بنانے اور اس کی تعمیر وترقی کیلئے نظریہ پاکستان پر عمل پیر اہونا ہوگا، سر براہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی
ملک کی سلامتی ودہشتگردی کے خاتمے کیلئے پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،شاداب رضا نقشبندی
زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے کمربستہ رہتی ہیں،شاداب رضا نقشبندی
یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے پوری قوم پولیس کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، شاداب رضا نقشبندی
محبت،امن،بھائی چارگی کے فلسفے کو عام کرکے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،شاداب رضا نقشبندی
عوام کو ملک کے آئین کے تحت ان کے حقوق اور مسائل کا حل چاہتے ہیں اس کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،شاداب رضا نقشبندی
نظریہ پاکستان اور قائد اعظم کے سنہری اُصول پر گامزن ہوکر ہی ترقی وخوشحالی اورغریبوں کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( )سر براہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے کمربستہ رہتی ہیں، ملک کی سلامتی ودہشتگردی کے خاتمے کیلئے پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے پوری قوم پولیس کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، ملک کو مستحکم بنانے اور اس کی تعمیر وترقی کیلئے نظریہ پاکستان پر عمل پیرا ہونا ہوگا، معاشرے کے پسے ہوئے طبقوں کو بلاتفریق حقوق مہیا کئے جائیں،دین سے سیاست کو جدا کردیا جائے تو چنگیزیت رہ جاتی ہے،حکمران آئین اور جمہوریت منافی اقدام سے باز آجائیں،غریبوں کو حقوق مہیا نہیں کئے اور استحصال جاری رہاتو پھر عوامی انقلاب کوکوئی روک نہیں سکے گا،پاکستان سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،کارکنان عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کردیں،گلی گلی،محلے محلے،شہر شہر پاکستان سنی تحریک کے پیغام کو پھیلائیں،سیاست عوامی مسائل کو حل کرنے اور انسانیت کی خدمت کا نام ہے،سیاست میں حصہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے لیا ہے، حکمرانوں نے عوام کو یکساں تعلیم معیار اور صحت مہیا کرنے کی بجائے امیر ی غریبی کے نظام میں تقسیم کردیا ہے،عوام کو ملک کے آئین کے تحت ان کے حقوق اور مسائل کا حل چاہتے ہیں اور اس کیلئے انشاء اللہ جدوجہد کرتے رہینگے،محبت،امن،بھائی چارگی کے فلسفے کو عام کرکے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان اور قائد اعظم کے سنہری اُصول پر گامزن ہوکر ہی ترقی وخوشحالی اورغریبوں کے مسائل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے،انہوں کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف واکابرین نے پاکستان حاصل کرنے کیلئے 22لاکھ جانوں کے نذرانے پیش کئے،کو قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں تاریخ گواہ ہے اندھیرے ان کا مقدر بن جاتے ہیں،ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے،ہمیں یاد ہے پاکستان کتنی مشکلات اور بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے،بانیان پاکستان کی اولادیں استحکام پاکستان اور سلامتی وخوشحالی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔