پاکستان سنی تحریک کے تحت مفتی اعظم پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب
پیر سید مظفر حسین شاہ،علامہ ریحان امجد نعمانی،مفتی عابد مبارک،علامہ الیاس رضوی علامہ اشرف گورمانی،علامہ رفیع الرحمن،علامہ غضفر شاہ،علامہ طارق شہزاد مدنی کا خطاب
پاکستان کی سلامتی وبقاء اور دہشتگردی کے خلاف علماء ومشائخ نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہینگے،،پیر سیدمظفر حسین شاہ
دین اسلام روادری محبت اور ایکدوسرے کے دکھ تکلیف کو بانٹنے کا درس دیتا ہے،مقررین
پاکستان سنی تحریک کی جدوجہد پر فخر ہے جو اعلیٰ حضرت کے مشن پر گامزن ہے،مقررین
صحابہ کرام واہلبہت اطہار سے محبت صحیح العقیدہ ایمان کی علامت اور عین اسلام ہے مقررین
صحابہ کرام کی شان میں گستاخی اور ختم نبوت ﷺ پر ہرزہ سرائی کرنیوالے اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر گامزن ہیں،مقررین
مفتی منیب الرحن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ امن کا پرچم بلند اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو بے نقاب کیا ہے،مقررین
کراچی ( ) پاکستان سنی تحریک کے تحت مفتی اعظم پاکستان کے اعزاز میں تقریب سے علماکرام نے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی تنظیمی سرگرمیوں اوراہلسنت کے اتحاد کیلئے کاوشوں کو سہرایا،تقریب سے پیر سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ دین اسلام روادری محبت اور ایکدوسرے کے دکھ تکلیف کو بانٹنے کا درس دیتا ہے،پاکستان اللہ عزوجل کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے،پاکستان کی سلامتی وبقاء اور دہشتگردی کے خلاف علماء ومشائخ نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہینگے،مفتی اعظم مفتی منیب الرحمن کی دین اسلام اور ملک کیلئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،انتشار کو ختم کرنے کیلئے دانشمندی،صبر اور بردباری کا مظاہرہ کرکے اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ہر ادوار میں ناکام بنایا ہے،صحابہ کرام واہلبہت اطہار سے محبت صحیح العقیدہ ایمان کی علامت اور عین اسلام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں پاکستان سنی تحریک کے تحت مفتی منیب الرحمن کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علامہ ریحان امضد نعمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں علماء کرام متحد ہیں اور ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہینگے،پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ امن پسند ی کو فروغ دیا اور اہلسنت کی دفاعی تنظیم ہے جودین اسلام اور ملک کے تحفظ کیلئے کوشاں اور قربانیاں دیتی آئی ہے،اس موقع پر مفتی عباد مبارک کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک کی جدوجہد پر فخر ہے جو اعلیٰ حضرت کے مشن پر گامزن ہے،مفتی منیب الرحمن کی اسلام وملک کیلئے کاوشوں اور جدوجہد پرعوام کو فخر ہے انتشار کو ختم کرنے کیلئے قانون کا راستہ اپناکر اور صبر سے کام لے اہلسنت نے فرقہ وارانہ سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنایا ہے،اس موقع پر علامہ الیاس رضوی کا کہنا تھا کہ سلام ہمیں ظالم وطاطل قوتوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا درس دیتا ہے،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی اور ختم نبوت ﷺ پر ہرزہ سرائی کرنیوالے اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر گامزن ہیں،اس موقع پر علامہ اشرف گورمانی نے خطاب میں کہا کہ اتحاد ویکجہتی کی طاقت سے ہی اسلام دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے،فراقہ واریت اور انتہاپسندی ملک کیلئے زہر قاتل ہیں ان کا مقابلہ علمی شعور، صبر اور آئین حدود میں رہ کرکرینگے،مفتی منیب الرحن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ امن کا پرچم بلند اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو بے نقاب کیا ہے،اس موقع پر علامہ رفیع الرحمن کا کہنا تھا کہ اتحاد ویکجہتی کی طاقت اور علماء کی سرپرستی سے ہی اسلام وملک دشمن قوتوں کو شکست دے کر پائیدار امن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے،اس موقع پر علامہ غضنفر شاہ نے کہا کہ سنی تحریک کہ قربانیاں ہمارے لئے قابل فخر ہے اہلسنت ملک کی اکثریت ہیں اسلام دشمن قوتیں اہلسنت کو کمزور کرنے کیلئے ساشوں میں مصروف عمل ہیں ہمیں اتحاد ویکجہتی سے اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا،اس موقع پر پاکستان سنی تھریک علماء بورڈ کے کنوینر علامہ طارق شہزاد مدنی نے خطاب میں علماء کرام ومشائخ اہلسنت کی جدوجہد نے عوام میں شعور اور اتحاد کی روح پھونکی ہے سازشی عناصر بے نقاب اور ناکام ہورہے ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی اور تنظیم کا ایک ایک کارکن علماء ومشائخ اہلسنت اسلام اور ملک کیلئے کی جانیوالی والی کاشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اپنے اسلاف کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دین اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے ہمیشہ مثبت بیانیہ اور کردار ادا کیا ہے جس پر ملک کے عوام کو فخر ہے،اس موقععلامہ جمیل راٹھور،مفتی لیاقت اظہری،پیر کمال میاں سلطانی،،تاجر رہنما شرجیل گوپلانی،شعیب مدنی ودیگر سسماجی تاجر وعل،اء بھی موجود تھے۔#