پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور کی ڈسٹرک ويسٹ آمد نوجوانوں سے خطاب کیا۔
آل کراچی ریزیڈنشل کمیٹی مرکزی رہنما محمّد آفتاب اور وقاص شیخ نے جنرل سیکرٹری پاسبان اسد اللہ صدیقی کی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے پریزیڈنٹ قیوم شعبان جنرل سیکرٹری اسد اللہ صدیقی ظفر اقبال کی جانب سے منعقد اجلاس نوجوانوں اپنے بھرپور جذبے کا اظہار کرتے پاسبان کے چیرمین سے الطاف شکور سے اپنی رہنمائی اور ساتھ دینے کا مطالبہ کیا اور انہیں سندھ میں نئی نسل کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر گفتگوں کرتے پاسبان پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین جناب الطاف شکور کو یقین دہانی کرائی کے یوتھ آپکے ساتھ ہے۔
اس منعقد اجلاس ڈسٹرک ويسٹ پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے پریزیڈنٹ قیوم شعبان، جنرل سیکریٹری اسد اللہ صدیقی، اور ظفر اقبال ایگزیکٹو کمیٹی و اراکین محمّد کلیم، عبدالرحمان، محمّد اشرف امام، مظہر امام، اور یوسی کے صدر جنرل سیکریٹری محمّد عاقب، محمّد قدیر، سید حمزہ امام، مختلف مقامات کے پرجوش نوجوانوں اور سماجی فلاحی اداروں کے دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجلاس میں جناب چیئرمین الطاف شکور اور صدر قیوم شعبان جنرل سیکریٹری اسد اللہ صدیقی کو آل کراچی ریزیڈنشل کمیٹی کے رہنما محمّد آفتاب نے عوام متاثرين این آئی سی مشکلات سے اور نادرہ کے حوالے سے آگاہ کیا جس کے حوالے سے پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی پاسبان چیئرمین الطاف شکور نے اپنی لیگل ایڈ کمیٹی کو ھدایت جاری کی۔