کراچی(رپورٹ:اسٹاف رپورٹر)
پیر طریقت سجادہ نشین مسند عالیہ سلسلہ و خانوادہ الرافاعیہ پاکستان حضرت الشیخ السید سلطان ظفر یاب علی العظمت اللّٰہ الحسنی الحسینی الموسوی الرفاعی بروز بدھ 19 ذوالحجہ 1445 بمطابق 26 جون 2024 کو اس دنیائے فانی سے پردہ فرما گئے آپ کے صاحبزادے حضرت السید ابراہیم علی الرفاعی کی سربراہی میں آپ کا جنازہ پوری شان و شوکت کے ساتھ ساتھ عازم سفر ہو اس موقع پر نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان اور بیرون ملک سے ہزاروں خلفاء مریدین معتقدین و محبان سلسلہ رفاعیہ ودیگر سلاسل کے علاؤہ سید واصف علی رفاعی صاحب ڈاکٹر محمد یونس قادری صاحب سجادہ نشین سلسلہ معصومیہ حضرت خواجہ جمیل خان لودھی معصومی صاحب حضرت سید حسیب کوثر صاحبزادے پیر عبدلحمید کوثر قادری صاحب خواجہ صاحبزادہ حضرت خواجہ اشرف الدین سابق وفاقی وزیر برائے مزہبی امور جناب محمد حنیف طیب صاحب اور مختلف مذہبی اور فلاحی تنظیموں کے عہدیداران واقابرین نے اپنے رفقاء کے ساتھ شرکت کی آپ کی نماز جنازہ المرکز الخانقاہ الرافاعیہ پاپوش نگر کراچی میں ڈاکٹر محمد یونس قادری صاحب کی زیر امامت ادا کی گئی اور پوری شان و شوکت کے ساتھ ان کے والد محترم حضرت السید علی المعروف سید وزیر علی عرفان اللّٰہ الغالب الرشید الرفاعی کے پہلو میں تدفین کی گئی جس کے بعد پیر طریقت سلسلہ معصومیہ حضرت خواجہ جمیل خان لودھی صاحب اور ڈاکٹر یونس قادری صاحب نے خصوصی دعا فرمائی آپ کا فاتحہ سوئم بروز جمعرات 27 جون 2024 کو المرکز الخانقاہ الرافاعیہ میں منعقد ہوا اس موقع پر صدر خلیفتہ الرافاعیہ عبدل الرزاق لاکھانی صاحب نے سید واصف علی رفاعی صاحب ڈاکٹر محمد یونس قادری صاحب ودیگر تمام اقابرین خلفا اور مریدین کی موجودگی میں آپ کی وصیت کے مطابق متفقہ طور پر آپ کے صاحبزادے شان صاحبزادگان حضرت السید ابراہیم علی الرافاعی صاحب کو آئندہ سجادہ نشین سلسلہ و خانوادہ الرافاعیہ پاکستان نامزد کیا جس پر تمام خلفاء ومریدین نے جوق در جوق حضرت السید ابراہیم علی الرافاعی مد ظلہ العالی کی دست بوسی کرکے اپنی اتفاق رائے کا اظہار کیا حضرت السید ابراہیم علی الرفاعی صاحب کی رسم سجادہ نشینی انشاللہ چہلم کے موقع پر کی جائے گی