کے الیکٹرک غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے انتشارپھیلا رہی ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
کے الیکٹرک کے خلاف پوری کراچی میں احتجاج ہورہے ہیں کے ا لیکٹرک قاتل الیکٹرک بن گئی، شاداب رضا نقشبندی
شدید گرمی میں بجلی لوڈشیڈنگ سے سیکڑوں افراد موت کی نیند سوگئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اموات کا بڑا سبب ہے، شاداب رضا نقشبندی
عوام پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی بجائے پولیس انتظامیہ کے الیکٹرک کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرئے،شاداب رضا نقشبندی
کے الیکٹرک کراچی کی بجلی پوری کرہا ہے اور نہ ہی کوئی بجلی پیداوار کے نئے پلانٹ لگائے ہیں،شاداب رضا نقشبندی
کے الیکٹرک کے خلاف پوری کراچی میں احتجاج ہورہے ہیں کے ا لیکٹرک قاتل الیکٹرک بن گئی،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے انتشارپھیلا رہی ہے،شدید گرمی میں بجلی لوڈشیڈنگ سے سیکڑوں افراد موت کی نیند سوگئے،گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اموات کا بڑا سبب ہے،عوام پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی بجائے پولیس انتظامیہ کے الیکٹرک کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرئے،موجودہ گرمی میں لوڈشیڈنگ عوام دشمن عمل ہے وفاق اور صوبوں کو پولیس انتظامیہ کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدام سے آگاہ کرئے،کے الیکٹرک بدمست ہاتھی اور عوام دشمن ادارہ بن چکا ہے،کے الیکٹرک کراچی کی بجلی پوری کرہا ہے اور نہ ہی کوئی بجلی پیداوار کے نئے پلانٹ لگائے ہیں،کے الیکٹرک کے خلاف پوری کراچی میں احتجاج ہورہے ہیں کے ا لیکٹرک قاتل الیکٹرک بن گئی،ان خیالات کا اظہار کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا،،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کی کے الیکترک کے حوالے سے خاموشی جمہویت کی قدروں کے منافی ہے،جمہوریت تو عوام کو ریلیف فراہم کرتی ہے،موجودہ جمہوریت آمرانہ طرز پر نظر آرہی ہے جس میں عوام کی کوئی سنوائی نہیں ہورہی،کے الیکٹرک کے خلاف لاکھوں لوگ احتجاج کررہے ہیں مگر حکمرانوں اور کے الیکترک کے کانوں پر کوں تک نہیں رینگتی،عوام حکمرانوں سے مطالبہ کررہے ہیں کے الیکٹرک کا لاسئنس کینسل کرکے اسے حکومتی طویل میں لیا جائے،کے الیکٹر دنیا کا سب غیر فعال ادارہ ہے جس میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کی صلاحیت نہیں ہے۔#