رپورٹ۔محمدحسین سومرو
یوسف پلازہ کی حدود سے قربانی کا جانور دھوکے دہی سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار چوری شدہ جانور برامد
ملزمان نے حمزہ نامی جانور کے مالک سے ڈھائی لاکھ روپے میں سودا کیا اور یوسف پلازہ ا کر جانور لے کر فرار ہو گئے
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر یوسف پلازہ پولیس نے چھ گھنٹوں کے اندر کیس کو حل کر کے چوری شدہ جانور ریکور کر لیا
دوران کاروائی ایک ملزم فرقان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ واردات میں شامل تین ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
واردات میں شامل ملزمان کی شناخت محمد فرقان ولد محمد قمر، شایان ولد محمد علی، عظیم ولد نامعلوم کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 72/2024 بجرم دفعہ 379/34 درج کر کے ملزم کو تفتیش کے حوالے کر دیا گیا