8اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ کو19سال ہوگئے متاثرین آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
19سالوں میں چار حکومتیں بدل گئیں بالا کوٹ کے حالات کو بدلہ نہیں جاسکا،شاداب رضا نقشبندی
وہاں کے عوام سخت گرمی اور سردیوں میں شیلٹر میں زندگی گزاررہے ہیں اور ایک نسل جوان ہوچکی ہے،شاداب رضا نقشبندی
بالاکوٹ میں اسپتال فوری بنایااور بالا کوٹ سٹی کی تعمیر کرکے وہاں کے لوگوں کی آبادکاری کو یقینی بنایا جائے،شاداب رضا نقشبندی
پاکستان کی عوام نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے دل کھول کر مدد کرکے قومی اتحاد اور استقامت کی عظیم مثال قائم کی تھی،شاداب رضا نقشبندی
کراچی کے عوام نے جس طرح زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے مثالی کردار ادا کی اسے تاریخ میں سنہرے الفاظوں سے لکھا جائیگا،شاداب رضا نقشبندی
پاکستان اور مسلم ممالک کے عوام غزہ میں مسلمانوں کی مدد کیلئے کردار ادا کریں،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ8اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ کو19سال ہوگئے متاثرین آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،19سالوں میں چار حکومتیں بدل گئیں مگر تحصیل بالا کوٹ کے حالات کو بدلہ نہیں جاسکا،وہاں کے عوام سخت گرمی اور سردیوں میں شیلٹر میں زندگی گزاررہے ہیں اور ایک نسل جوان ہوچکی ہے،بالاکوٹ میں اسپتال فوری بنایااور بالا کوٹ سٹی کی تعمیر کرکے وہاں کے لوگوں کی آبادکاری کو یقینی بنایا جائے،8اکتوبر 2005کا زلزلہ بہت شدید اور تباہ کن تھا جس میں جانی نقصان بہت زیادہ ہوا اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے،پاکستان کی عوام نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے دل کھول کر مدد کرکے قومی اتحاد اور استقامت کی عظیم مثال قائم کی تھی،کراچی کے عوام نے جس طرح زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے مثالی کردار ادا کی اسے تاریخ میں سنہرے الفاظوں سے لکھا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے 8اکتوبر 2005میں زلزلہ سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور حکومتی سطح پر قومی استقامت ڈے مناتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایک زندہ قوم ہیں جو اپنے پاکستانی بھائیوں کے غم اور خوشی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں،8اکتوبر2005قیامت صغری تھا ہر طرف تباہی اور نعشیں تھیں معصوم بچے بھوک اور دودھ کیلئے بلک رہے ہیں،لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے تھے،س موقع پر پاکستان کی فلاحی وسماجی تنظیموں نے زلزلہ متاثرین کے مدد کیلئے عظیم مثال قائم کی ملک کا ہر شخص زلزلہ سے ہونیوالی تباہ کاری اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسردہ تھا،آج ہمیں فلسطین کی سزمین سے معصوم بچے مددکیلئے پکار رہے ہیں،پاکستان اور مسلم ممالک کے عوام غزہ میں مسلمانوں کی مدد کیلئے کردار ادا کریں،مسلم حکمرانوں کی غیرت ایمانی کو جھنجھوڑیں کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو اسرائیل کے مظالم سے نجات دلائیں۔