ایمی جے ہوڈ کی جانب سے یونائیٹیڈ اسٹیٹ آمریکہ کے نئے کونسل جنرل کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
*عشائیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ کے صدر و معاون خاص وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر لالچند اکرانی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی*
کراچی ( ظفر عالم ملک ) یونائیٹیڈ اسٹیٹ آمریکہ کے ڈپٹی جنرل کونسل ایمی جے ہوڈ کی جانب سے یونائیٹیڈ اسٹیٹ امریکہ کے نئے کونسل جنرل کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ کے صدر و معاون خاص وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر لالچند اکرانی، ایم پی اے تنزیلہ قمبرانی، سابقہ ایم پی اے نند کمار گوکلانی، تشنا پٹیل، سردار رمیش سنگھ اور دیگر بہت سے سیاسی، سماجی و معروف شخصیات نے بھی شرکت کی
عشائیہ کی تقریب میں موجود شرکا نے یونائیٹیڈ اسٹیٹ امریکہ کے نئے کونسل جنرل کو مبارک باد پیش کی