
( چیف رپورٹر محمد حسین سومرو)
چوری کی موٹر سائیکلیں، نئی موٹر سائیکلوں میں تبدیل کرنے والے گینگ کے (04) چار ملزمان گرفتار۔
*(04) چار سرقہ شدہ مو ٹرسائیکلیں، متعدد ادھ کھلی مو ٹر سائیکلیں اور اسکریپ اسپیئر پارٹس برآمد۔
ملزمان کو آئی رپورٹ اور خفیہ اطلاع پر اے وی ایل سی اورنگی 2 ڈویژن نے گرفتار کیاہے۔
ملزمان پرانی مو ٹر سائیکلیں خرید کر سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلوں کے پارٹس سے نئی مو ٹر سائیکل بنا دیتے ہیں اور پرانے پارٹس کباڑیوں کے فروخت کر دیتے ہیں۔
ملزمان جمیل اور اسحاق مو ٹر سائیکلیں چوری کر تے ہیں جبکہ ابرار اور سرفراز علی عرف شرافی مو ٹر سائیکلوں کے پا رٹس تبدیل کر تے ہیں۔
ملزمان تبدیل شدہ مو ٹر سائیکلوں کو اکبر روڈ اور دوسرے بازاروں میں فروخت کر دیتے ہیں۔
ملزمان کباڑی نصیر اور اعجاز گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
برآمد شدہ چار مو ٹر سائیکلیں مختلف تھانہ جات سے سرقہ ہیں جن کے مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ابتک 30/40 وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔
ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے مذید انٹیروگیشن کا جاری ہے۔