رپورٹ۔محمدحسین سومرو
کراچی:جوہرموڑ کے قریب ڈکیتی کا واقعہ
کراچی:معروف بلڈر کی رقم لے کر عملہ اور نجی گارڈز نارتھ کراچی سے گاڑی میں رقم لےکرنکلے تھے،ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا
کراچی:گاڑی ملینیم مال تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں پہنچی تو تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے کیش لوٹنے کے لئے گاڑی پر فائرنگ کی،ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا
کراچی:ڈاکؤوں کی فائرنگ سے گارڈ شدید زخمی ہوا اور ملزم رقم لےکر فرار ہوئے،ایس ایس پی ایسٹ
کراچی:اطلاع ملتے ہیں گشت پر مامور پولیس موبائل پہنچی اور ڈاکؤوں کا تعاقب کیا ،ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا کا دعوی
کراچی:پولیس سے مقابلے میں رقم لوٹنے والا ایک ڈاکو شدید زخمی ہوا ،دو ساتھی بھی گرفتارکرلئے گئے،ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا
کراچی:ڈاکؤوں نے مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم لوٹی تھی جو ان کے پکڑے جانے پر برآمد ہوگئی،ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا
کراچی:ممکنہ طور پر واردات اور فائرنگ کے دوران ڈھائی لاکھ روپے اور کچھ دستاویزات گرگئیں ،تلاش جاری،ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا