رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کی پرانا گولیمار میں کاروائی۔
منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار. *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*
ملزمان کی شناخت کامران عرف عرفان ولد سلیم اور حبیب ولد عبد الرحمن کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 1050 گرام وزنی چرس برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی انسپکٹر جاوید اختر نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔