رپورٹ۔محمدحسین سومرو
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی مختلف کاروائیاں اسٹریٹ کریمنل اور گھٹکا ماوا فروش گرفتار۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
*پہلی کارروائی*
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ملزم ریاض ولد میر محمد کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کو نزد صباء سنیما سے دوران پیٹرولنگ گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 30 بور پسٹل بمعہ راونڈ برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔
*دوسری کاروائی*
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر گھٹکا ماوا فروش کاروائیاں جاری۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھٹکا ماوا فروش گرفتار کر لیا۔
ملزم کو خمیسو گوٹھ لیاری ندی کے پاس سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔
ملزم بنام عمیر ولد سعید احمد کے قبضے 130 پیکٹ گھٹکا ماوا اور ماوا بنانے کا سامان 16کلو گیلی چالیہ، تمباکو، چونا، خشک کھتہ اور باری مقدار میں برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 432/2024 بجرم دفعہ گھٹکا ماوا ایکٹ درج کیا گیا۔
*تیسری کاروائی*
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوسرا گھٹکا ماوا فروش گرفتار کر لیا۔
ملزم کو نزد شاھد بیکری 11/G کے پاس سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔
ملزم بنام کامران ولد امیر احمد کے قبضے 90 پیکٹ مضر صحت گھٹکا ماوا برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کے حوالے کر دیا۔