رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ منگھوپیر کے علاقے اجتماع گاہ روڈ پر قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 زخمی سمیت دونوں موٹرسائیکل سوار ملزمان گرفتار۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان کی شناخت موسیٰ خان ولد باچا خان (زخمی) فاروق ولد فریدون کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال جبکہ گرفتار ساتھی ملزم کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔