رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے گہرام گوٹھ میں رات گئے مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 زخمی ملزمان سمیت 02 ساتھی ملزمان بلا ضرب گرفتار۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گرفتار ملزمان کی شناخت طارق ولد سوبن علی (زخمی)، قادر ولد عبدالرشید (زخمی)، سودیر ولد دین محمد اور قربان ولد سدورہ کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 04 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، 02 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال جبکہ گرفتار ساتھی ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔