رپورٹ۔محمد حسین سومرو
ڈی آئی جی مددگار 15 عمران یعقوب نےمددگار 15 گلستان جوہر یونٹ کے پولیس اہلکاروں کی بہادری پر انکو شاباش دی۔
مورخہ 09 جولائی 2024 کو کالر غضنفر حسین نے مددگار 15 پر نوٹ کروایا کہ گلستان جوہر بلاک 10 نزد اوتاق ہوٹل کے پاس ڈکیتوں کی موجودگی کی اطلاع ہے پولیس مدد درکار ہے۔
مددگار 15 گلستان جوہر سے HC عمران اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر کالر سے ملے اور کالر کی نشاندہی پر ایک ڈکیت کو پکڑ کر اس کے قبضے سے ایک پستول معہ دو زندہ راؤنڈ ، موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمد کیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
مددگار 15 گلستان جوہر نے ملزمان اور برآمدہ سامان کو متعلقہ تھانے کے سپرد برائے قانونی کارروائی کیا۔