نیا نظم آباد کی اورنگی ٹاون کو ڈبنے کی سازش عوام کا شدید ردے عمل ۔
کراچی (رپورٹ: ایاز خان) اہلیان اورنگی کی عوام کا کہنا ہے اورنگی ٹاؤن کے چیئرمین حاجی جمیل ضیاء بھائی اور یو سی 3 کے چیئرمین مقبول بھائی منگو پیر کے چیئرمین حاجی نواز بروہی بھائی یو سی 16 کے چیئرمین حاجی جمن اور میر کراچی مرتضی وہاب صاحب سے اپیل ہے کے نئے ناظم آباد والے اپنی سوسائٹی کا سیوریج سسٹم غازی گوٹ سے اورنگی 13 نمبر پہ 48 انچ سیوریج لائن ملانا چاہ رہے ہیں جس پہ ہم اہلیان اورنگی اس کام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پہلے ہی اورنگی ٹاؤن کی عوام سیوریج کے نظام سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور 13 نمبر پے سال و سال سے نالے کا پانی بہتا ہے اگر نئے ناظم آباد والے سیوریج کا سسٹم 13 نمبر کی لائن سے ملا دیں گے تو آئے دن ہمارے اورنگی اور اورنگی کی عوام کے لیے ایک اور مصیبت کھڑی ہو جائے گی آئے دن حادثات ہوتے رہیں گے نالے کا پانی جمع ہوگا تو بچے اور بزرگوں کے ڈوبنے کا خطرہ ہوگا لہٰذا ہم اعلی حکام سے اپیل کرتےاس کام کو فوری طور پر روکا جائے۔