پاکستان گرین فاؤنڈیشن 99 گروپ کے چیرمین عالم وارثی صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شاندار طریقے سے جشن آزادی منائی۔
کراچی (رپورٹ: ایاز خان) پاکستان گرین فاؤنڈیشن 99 گروپ کے مرکزی دفتر اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک نزد ڈیو بینکویٹ پر صبح ساڑھے آٹھ بجے پرچم کشائی کی تقریب رونمائی کی گئی اس موقع پر بچوں میں پاکستانی پرچم کا بیچ لڑکیوں کے لیے کیچر پونی چوڑیاں اور ساتھ ہی خواتین کے لیے چوڑیاں وغیرہ جشن آزادی کی خوشی میں مفت تقسیم کی گئی اس کے بعد چیئرمین عالم وارثی نے پرچم کشائی کی اس موقع پر عہدے داران ممبران اہل محلہ کے بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی سینیئر وائس چیئرمین اشفاق احمد، وائس چیئرمین جمیل علی، صدر آفتاب عالم، سینیئر نائب صدرعقیل مجاہد خان، جنرل سیکرٹری شیخ محمد اکرام، جوائن سیکرٹری سہر یار، جوائن سیکرٹری خوشبو خان، ممبر میں ابو الکلام، انفارمیشن سیکرٹری رحمت روفی سید عاقب دیگر علاقے کے سماجی کارکن بھی شریک تھے۔