کراچی رپورٹ( ظفر عالم ملک)
پاکستان نیوی ، پیسنجر موٹر لانچ اونر ایسوسی ایشن کی اور مقامی ماہی گیروں کی جانب سے کھلے سمندر میں 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر لانچ ریلی کا انعقاد کیا جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا جس میں پاکستان نیوی کے سینئر افسران ، پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب رکن سندھ اسمبلی محمد آصف خان سمیت دیگر نے شرکت کی اور ماہی گیر رہنما فیضان علی منگوانی کو شاندار ریلی پر خراج تحسین پیش کیا تقریب میں ماہی گیروں نے پاکستان نیوی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نیوی ہر مشکل وقت میں ماہی گیروں کے ساتھ کھڑی رہی اس پر ہم پاک نیوی کے بہت مشکور ہیں ماہی رہنما فیضان علی منگوانی، عمیر جوتپوری ،حسن علی بھٹی ، رکن سندھ اسمبلی محمد آصف خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیر اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنی افواج کو یقین دلاتے ہیں کے وقت آنے پر ہمارے سینے ہما وقت تیار ہیں
پاکستان نیوی ، پیسنجر موٹر لانچ اونر ایسوسی ایشن کی اور مقامی ماہی گیروں کی جانب سے کھلے سمندر میں 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر لانچ ریلی کا انعقاد کیا جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ پاکستان نیوی کے افسران MPA آصف خان عمیر جوتپوری فیضان منگوانی بھی موجود