رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع ویسٹ پولیس کا احسن اقدام، دوران پیٹرولنگ ملنے والے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوادیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ایس ایچ او اقبال مارکیٹ کو دوران پیٹرولنگ ڈبہ موڑ کے قریب سے 10/12 سالہ محمد احمد ولد ارشد نامی ملا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
بچے کے متعلق معلومات حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ گزری کا رہائشی ہے جو کہ گزشتہ روز گھر سے کھیلنے کے لئے نکلا تھا۔
بچے کے والد کی جانب سے بچے کی گمشدگی کی اطلاع بھی تھانہ کلفٹن کو دی گئی تھی۔
پولیس نے کلفٹن پولیس کی مدد سے بچے کے والدین سے رابطہ کیا اور بچہ باحفاظت والد کے سپرد کردیا۔
پریشان حال والد نے پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔