*کراچی پریس کلب میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے تعاون سے کراچی یونین آف جرنلسٹس (KUJ) کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں صحافیوں کے انصاف اور تحفظ کے لیے پُر زور مطالبہ کیا گیا۔**
رپورٹ: پرویز بھٹی
جمعہ3 مئی 2024
سیمینار کے دوران صحافیوں کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی جس میں خضدار پریس کلب کے صدر کے قتل کی شدید مزمت کی گئ اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔
شرکاء نے صحافیوں کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ غیر منتخب افراد کو آزادی صحافت سے متعلق معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
سیمینار نے بڑھتے ہوئے خطرات کے درمیان آزادی صحافت کے تحفظ کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد اور HRCP کے وائس چیئرمین قاضی خضر بھی موجود تھے۔ PFUJکے نائب صدر خورشید عباسی نے پاکستان میں میڈیا کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مشکل حالات میں PFUJ اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کی قیادت نے میڈیا ورکرز کاساتھ دیا۔
سعید سربازی نے صحافیوں کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے آزادی صحافت کے عالمی دن کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ امتیاز خان فاران نے PFUJ کے وفد کے خضدار پریس کلب کے دورے کے دوران دیکھی گئی تشویشناک صورتحال کا ذکر کیا، جہاں ڈیتھ اسکواڈ کی رپورٹس سامنے آئی تھیں
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وائس چیئرمین قاضی خضر نے پاکستان میں اداروں کی گرتی ہوئی حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیا پر ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کا کنٹرول ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر صحافیوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سامنے آنے کی وجہ سے خضدار میں کارکنوں اور صحافیوں کو درپیش خطرات کو اجاگر کیا۔سپریم کورٹ بار کے سابق صدر یاسین آزاد ایڈوکیٹ نے میڈیا ورکرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور میڈیا کی آڑ میں میڈیا کو بدنام کرنے والے نام نہاد اینکرز پر شدید تنقید کی۔
سابق سیکرٹری پریس کلب مقصود یوسفی نے صحافیوں کے سروس اسٹرکچر کو وقت کی ضرورت قرار دیا اورصحافتی تنظیموں کو باہمی مشورے سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا کہا۔
عورت فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر مہناز رحمان نے سندھ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے بل کی منظوری سمیت کوششوں کے باوجود پاکستان میں آزادی صحافت میں کمی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے رکن پروفیسر ڈاکٹر توصیف نے صحافیوں کے لیے ایک منظم سپورٹ سسٹم کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور پر دیہی علاقوں میں جو مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
کے یو جے کے منتخب صدر طاہر حسن خان اس سنگین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کلب کے متعدد عہدیداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ خورشید عباسی نے صحافیوں کے اتحاد کے لیے پی ایف یو جے کی حمایت کا اعادہ کیا وائس آف پاکستان جرنلسٹس یونین سندھ کے صدر پرویز بھٹی نے آزادی صحافت کے تحفظ کی اہم ضرورت پر زور دیا پروگرام کے آخر میں ممبر ایف ای سی جاوید چوھدری نے قرارداد پیش کی۔
۔