کراچی کے نجی ہسپتال موت بانٹ رہے ہیں۔صاحبزادہ سعید الرشید عباسی
پیسوں کے لئے نجی ہسپتال انتظامیہ لوگوں کا خون چوس لیتے ہیں۔رضوان فاروقی/ شہزاد آخون
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان خدمت الائنس کے سرپرست اعلی صاحبزادہ سعید الرشید عباسی کی نے جاری اعلامیہ میں سندھ کی مشہور و معروف شخصیت گدی۔نشین جھنڈو پیر سائیں یاسین راشدی کی اہلیہ کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور نجی ہسپتال کی لاپرواہی پر وزیر صحت سندھ سے مطالبہ کیا کہ نجی ہپستال پیسے کمانے کے لئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔مناسب علاج کے بجائے پیسے کما رہے ہیں ۔سندھ کی عظیم شخصیت گدی نشین جھنڈو پیر سائین یاسین راشدی کی اہلیہ نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے زندگی کی بازی ہاری گئیں اور رب کائنات کے حضورپیش ہوگئیں۔ چئیرمین عوامی خدمت الائنس رضوان فاروقی اور مرکزی صدر شہزاد آخون نے بھی سائین یاسن راشدی سے اظہار تعزیت کی اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ایسے ظالم ہسپتال مالکان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی۔جائے جو انسانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔صاحبزادہ سعید الرشید عباسی کی ہدایت پر پاکستان خدمت الائنس کے وفد نے جھنڈو پیر سائیں یاسین راشدی سے ملاقات کی اور انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔وفد میں چئیرمین رضوان فاروقی نقشبندی،مرکزی صدر شہزاد خان آخون،سینئیر نائب صدر علی بلیری،سیکریٹری جنرل مولانا نور رحمن اور ڈپٹی سیکریٹری آصف خان شامل تھے۔