ڈسٹرک ويسٹ کے قابل احترام سماجی شخصیت جناب اسد اللہ صدیقی نے بہاری کمیونٹی پاکستان کے نو منتخب صدر جناب فخر الزماں ملک کے اعزاز میں اپنے گھر میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔
اس عشائیہ سے مہمان خصوصی جناب فخر زمان ملک صدر بہاری کمیونیٹی پاکستان نے اور دیگر معززین نے خطاب کیا جس میں کمیونٹی کے فلاحی کاموں اور تنظیم نو کی منصوبہ بندی کی گئی۔
بہاری کمیو نیٹی پاکستان کی جانب سے اس پروگرام میں جناب حسنین ہاشمی، جناب ظفر اقبال، جناب اشتیاق عالم، جناب آفتاب عظمت جناب سرور شکور ،اشفاق سعدی، میڈیا کوڈينٹر محمّد آفتاب اور وقاص شیخ دیگر صاحبان شریک ہوۓ اس تقریب سے اورنگی کے بزرگ سماجی رہنما جناب شمس الدین صاحب نے بھی اپنے بھرپور خیالات کا اظہار کیا۔