پریس ریلیز
کراچی۔گلبرگ ٹاؤ ن میں پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔نصرت اللہ
گلبرگ ٹاؤن میں (گرے واٹر) سے پارکوں کو گرین
کر رہے ہیں۔
ہماری کوشش ہے کہ گلبرگ کی عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سھولتیں میّسر آسکیں۔نصرت اللہ
مورخہ: 09 مئی 2024
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا پارکوں کا دورہ۔گلبرگ ٹاؤ ن میں پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ دیواروں کی مرمّت، پودوں کو تراشنا، گھاس کی آب کاری، جاگنگ ٹریک کی مرمّت، فزیکل ایپلائنسس کی تنصیب اور بچوں کے لئے جھولے لگائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ پارکوں کو تعمیر کرنا کافی نہیں ہوتا ان کی نگہداشت اور ہرا بھرا رکھنا کامیابی ہے۔پانی کی قلّت کی وجہ سے بڑے بڑے پارک ویران ہو جاتے ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن میں اس بات کو خاص کر ان باتوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے (گرے واٹر) سے پارکوں کو گرین کر رہے ہیں۔عرصہ دراز سے غیر فعال پارکوں کو فعال کرنا ایک ٹاسک تھا۔ مگر محکمہ (باغات) کے افسران اور عملے کی محنت سے 10ماہ کے عرصہ میں اکثر پارکوں کو فعال کر دیا گیا ہے جوکہ ہماری ذمہ داری کا ایک حصہ تھا۔ اس کے ساتھ عائشہ منزل سے لنڈی کوتل تک گرین بیلٹ کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، جس میں خوش نما پھولوں کے پود ے لگائے جائیں گے۔جو کہ گلبرگ کی عوام کے لے ایک خوش نما تبدیلی ہو گی۔ہماری کوشش ہے کہ گلبرگ کی عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سھولتیں میّسر آسکیں جس کے لیئے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ دن وَرات کوشاں ہیں۔ ا س موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر (باغات) ندیم حنیف، یو سی کونسلر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
انچارج انفارمیشن
ٹی ایم ای (گلبرگ)