کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور چئیرمین K21 نیوز چینل سید غفران مجتبٰی کے درمیان خصوصی ملاقات
کمشنر کراچی سید حسن نقوی سےمرکزی مجالس و جلوس عزاء کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ علامہ باقر زید ی ، تنظیم عزاء رجسٹرڈ کےصدر سید غفران مجتبیٰ نقوی ، جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس شبر رضا ،سفینہ نجف ٹرسٹ کے پرمیٹ ہولڈر حسن اختر ،انجمن امامیہ کے جنرل سیکریٹری علی ناصر نے ملاقات کی دوران ملاقات محرم الحرام کے جلوس و دیگر انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر مرکزی مجالس و جلوس عزاء کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ علامہ باقر زید ی نے محرم الحرام کے دوران پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے جلوس عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے ،عزاداروں کے ریلیف کیلئے شہری انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری شبر رضا کاکہنا تھا کہ ہماری جانب سے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے، امید کرتے ہیں کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائینگے تنظیم عزاء رجسٹرڈ کے صدر سید غفران مجتبیٰ کا کہنا تھا مسائل کے حل کیلئے ہم ہروقت شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں، ہم سب نے مل کر عزارداروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کیلئے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،تمام اداروں کے تعاون سے ہی محرم الحرام کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے قبل ہی تمام محکموں کے ساتھ مل کر مسائل حل کرینگے ، تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے