کوڈ کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو کمیشن دینا خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر عبد الرزاق شیخ
وزیرِاعلیٰ سندھ کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ڈاکٹر عاشق شاہ
پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ اور کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ پیپلز ڈاکٹرز فورم وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کے تحت سندھ پبلک سروس کمیشن(SPSC) میں رہے جانے والے کوڈ کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو دوبارہ اھلیت کے لیے کمیشن بھیجا جائے گا۔جو اپریل 2024 کے امتحان کے نتائج میں ناکام رہے۔ڈاکٹرز رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ 810 نشستوں پر صرف 522 ڈاکٹرز کامیاب قرار دئے گئے ہے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ کے بیان کے مطابق باقی رہ جانے والے ڈاکٹرز کو دوبارہ(SPSC) میں بھیجا جائے گا تاکہ وہ بھی کمیشن کوالیفائی کرسکیں۔
پیپلز ڈاکٹرز فورم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور اس کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ایک بڑا کارنامہ قرار دیتی ہے۔