گجرات سمال انڈسٹریل ایریا میں چوروں کا دھاوا- ایک ہی رات میں چار دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کا کیش لے کر فرار۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق چور رات تین بجے سے چار بجے کے دوران دکانوں کے تالے توڑ کر تسلی سے دکانوں کی تلاشی لیتے رہے اور دکانوں میں پڑا لاکھوں کا کیش لے کر غائب ہو گئے۔ اہل علاقہ میں پریشانی اور خوف و ہراس کے ساتھ ساتھ پولیس کی گشتی ٹیموں کی عدم موجودگی اور سکیورٹی پہ خدشات کا اظہار۔