گجرات میں بارش اور بھمبھر نالہ کی وجہ سے سیلابی صورتحال۔ پچھلے ڈیڑھ ماہ سے گجرات کے اہم ترین مقامات کچہری چوک، ڈسٹرکٹ بار گجرات، ظہور الٰہی سٹیڈیم ، جیل چوک، تیمور چوک اور رحمن شہید روڈ کے ملحقہ علاقے پچھلے چالیس دن سے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی پانی کی نکاسی کے لئے کی گئی تمام کوششیں بے کار۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ بچوں کے سکولز عارضی بندش کا شکار ہیں نیز لمبا عرصہ پانی جمع رہنے سے مکانوں اور عمارات کو شدید نقصانات کا خدشہ ہے۔ حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل۔