دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ۔ تین کلو گرام سے زائد منشیات برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل شہباز احمد ہنجرا کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر راجہ احسان اللہ اور SI احمد نواز نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش رئیس علی ولد نیراسف سکنہ ماڑی کھوکھراں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی سٹی عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن عظمت سعید اور اے ایس آئی عمران شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد عثمان سکنہ ساروکی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 2520گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
⭕⭕⭕⭕⭕
گجرات پاسپورٹ آفس ایجنٹوں کی آماجگاہ۔
گجرات پاسپورٹ آفس مکمل طور پہ ایجنٹوں کے کنٹرول میں۔ صرف ان لوگوں کا کام ہوتا ہے جو ایجنٹ کو رشوت دیں بصورت دیگر خود ساختہ مسائل یا بہانے بنا کے لوگوں کو واپس بھجوا دیا جاتا ہے۔ شہریوں کی ارباب اختیار سے مسئلہ حل کرنی اپیل۔
⭕⭕⭕