گجرات، ای این آئی رپورٹ
گجرات کی اہم ترین داخلی شاہراہ گلزار مدینہ روڈ کا ایک حصہ مرمت کے نام پہ پچھلے دو ماہ سے بند۔ سڑک پہ موجود ایک مین ہول کی مرمت کے لئے جولائی کے آغاز پہ کام شروع کیا گیا جو آج تک مکمل نہ ہو سکا۔ ٹی ایم اے انتظامیہ نے مستقل ٹریکٹر اور موٹر لگا کا سڑک کی ایک سائیڈ مکمل بند کر دی جس سے ٹریفک کے شدید دباؤ کے ساتھ ساتھ موبائل فون شاپش کا کاروبار پچھلے دو ماہ سے ٹھپ ہو چکا۔ رش کے اوقات میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جس سے سکول کالج جاتے بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ موبائل شاپس مالکان اور شہریوں کی ٹی ایم اے سے کام ختم کرنے اور سڑک کھولنے کی اپیل۔