گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کے لئے داخلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا- تفصیلات کے مطابق سپلیمنٹری امتحان کے لئے طلباء و طالبات اپنا داخلہ سنگل فیس کے ساتھ 18-09-2024 ڈبل فیس کے ساتھ 23-09-2024 جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 26-09-2024 تک آن لائن بھجوا سکتے ہیں- سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز 17-10-2024 سے ہو گا۔