خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نورپورتھل میں نیشنل سائٹ ری سٹورنگ پروگرام کے تحت تحصیل کے مختلف سکولوں میں ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تربیتی ورکشاپ کا ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک نے خصوصی وزٹ کیا۔ کوآرڈینیٹر این ایس آر پی ملک خلیل احمد چنڑ نے اس موقع پر انہیں ویلکم کیا۔ جس میں سکول ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی ۔ ٹریننگ میں آنے والے شرکاء کو ہیڈ ماسٹر حافظ عبد الرؤف شیخ نے خوش آمدید کہا، ٹریننگ میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر (N.S.R.P) ملک خلیل احمد چنڑ نے ٹریننگ کے اغراض و مقاصد بیان کئے بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد کے ڈاکٹر عابد خان نیازی نے بصارت سے متعلق بیماریوں اور ان سے بچاؤ کیلئے معلومات دیں آخر میں ٹریننگ عملہ محمد اویس رانا،عامر سلیم نے سکولوں میں بچوں کی بصارت کو چیک کرنے کیلئے اساتذہ کرام کو آگاہی دی۔