
کراچی : ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علائقے ایف سی ایریا لیاقت آباد سے ڈکیتی, اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان انس عرف شانی ولد آصف، سید ظاہر حسین عرف ضیاء ولد سید زوار حسین، محمد جاوید عرف چپٹا ولد بشیر احمد اور دانیال عرف کلر والا ولد صابر حسین کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا 1 عدد 30 بور پسٹل (بغیر لائسنس) بمعہ ایمونیشن،1عدد ڈمی پسٹل، 7عدد موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزمان ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں جو کراچی کے علاقے ایف سی ایریا لیاقت آباد ٹاؤن میں اسلحے کے زور پر ڈکیتی، منشیات فروشی، موٹرسائیکل اور موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اوران کے خلاف شہر کے کئی تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔
گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیئے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔۔
