
کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ڈی آئی جی ویسٹ آفس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ویسٹ زون میں جرائم کی نوعیت، مجموعی کارکردگی اور جاری اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ضلعی ایس ایس پیز، ایس پی انویسٹیگیشن اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ویسٹ زون کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو فرائض کی مزید مؤثر اور پیشہ ورانہ انجام دہی سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔
