
بے نظیر آباد : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) نواب شاہ میں منشیات کے کاروبار اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پولیس کی مسلسل جدوجہد کے تحت تھانہ اے سیکشن نے ایک اہم کارروائی۔
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب شبیر احمد سیٹھار کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن رشید احمد میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر تھانے کی حدود گولی مار کے قریب ریلوے لائن کے اطراف میں کارروائی عمل میں لائی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نواب شاہ رشید احمد میمن نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر تھانہ کی حدود گولی مار کے قریب ریلوے پٹڑی کے پاس کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران منشیات تیار کرنے اور گٹکا فیکٹری چلانے میں ملوث تین ملزمان کشمیر ولد خان الدین پٹھان، محمد کامران ولد نوید خان پٹھان، اور سکندر ولد بہادر خان پٹھان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان موقع پر منشیات تیار کرنے میں مصروف تھے کہ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے تقریباً بیس لاکھ روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات، تھیلوں میں بھرا ہوا خام مال موٹر سائیکل اور خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او رشید احمد میمن اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔
