
کراچی : رپورٹ : ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی ہدایات پر ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھرپور اور منظم کارروائیاں جاری ۔
تفصیلات کے مطابق
اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز کیے جا رہے ہیں، جن کے دوران بغیر شناختی دستاویزات کے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔
آج کی کارروائی کے دوران مختلف تھانوں کی حدود سے درج ذیل افراد کو حراست میں لیا گیا:
1۔ محمد نبی ولد محمد حنیف
2۔ عمر ولد عید محمد
3۔ آغا محمد ولد گل خان
4۔ نقیب ولد محمد
5۔ مہوند ولد محمد اصغر
تمام افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹرانزٹ کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔۔
