
کراچی:(رپورٹ:محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق منشیات کی ترسیل میں ملوث 7 ملزمان گرفتار، ملزمان سے ساڑھے 9 کلو سے زائد منشیات چرس اور آئس برآمد، ملزمان میں آصف، عنایت، جواد، اکبر، عالمگیر، شمشیر اور بخت شیریں شامل ہے،
ملزمان کیماڑی کے مختلف علاقوں میں منشیات ترسیل کرتے تھے، ملزمان پر منشیات، اسلحے اور ڈکیتی کے مقدمات بھی درج ہیں،
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، امجد احمد شیخ
