
کراچی:(رپورٹ:محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت خصوصی ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس کورنگی ایسوسیشن آف ٹریڈ انڈسٹری (کاٹی) کے آفس کورنگی میں منعقد ہوا ۔
خصوصی ٹاسک فورس کے افسران و کاٹی کے معز ز اراکین کی شرکت
اجلاس میں صنعتی علاقوں میں امن و امان اور فیکٹری مالکان کو تحفظ دینے سے متعلق کیے جانے والے عملی اقدامات اور کی جانے والی گرفتاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
گرفتار ملزمان کو کیفکردار تک پہنچانے و مزید نامزد ملزمان کی گرفتاری اوربلیک میلنگ کرنے والے لیبر لیڈرز کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔ کاٹی اراکین
ٹاسک فورس کے سربراہ ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری مالکان کو ہراساں کرنا، ناجائز مطالبات منوانا، بلیک میلنگ و بھتہ خوری کے معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے
ایسٹ زون پولیس کی پوری کوشش ہے کہ صنعتکاروں کو بلا خوف و خطر اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے پُر امن سازگار ماحول فراہم کیا جائے اور مزید ہدایت دی گئی کے فیکٹری مالکان کی شکایت کا فوری اور بر وقت ازالہ کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائ جاۓ
اچھی کارکردگی دیکھانے پر ٹاسک فورس کے سربراہ و کاٹی کے عہدیداران کی ڈسٹرکٹ کورنگی کے افسران کو شاباش دی گئی
اجلاس کےاختتام پر صدر کاٹی اکرام راجپوت ، زبیر چھایا، مسعود نقی، محمد دانش خان و دیگر معزز عہدیداران کا ٹاسک فورس کے بہترین عملی اقدامات کو سراہاتے ہوئے خصوصی اظہارِ تشکر
