
کراچی 🙁 محمد حسین سومرو) کانفرنس کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ اور وزیر داخلہ سندھ کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس کو غیر ملکی اسپیکرز اور مختلف اسمبلیوں کے وفود کے پروگرام سے آگاہ کیا۔
کانفرنس ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل سطح پر منعقد کی جا رہی ہے۔سید اویس قادر شاہ۔
سندھ اپنی روایتی مہمان نوازی کو ہر صورت برقرار رکھے گا۔اسپیکر سندھ اسمبلی۔
وزیر داخلہ سندھ کی آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرنیکی ہدایات۔
غیر ملکی معزز مہمانانِ گرامی کی آمد کے پیشِ نظر سخت اور مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیئے جائیں۔وزیر داخلہ سندھ
اسپیشل برانچ اور دیگر پولیس ایجنسیز کو مکمل طور پر متحرک رکھنے کی ہدایت۔
سندھ اسمبلی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
کانفرنس کے دوران ویلکم ڈیسک کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ضیاء الحسن لنجار
مہمانوں کے روٹس پر پولیس کمانڈوز کی مستعد اور متحرک رکھا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر داخلہ سندھ۔
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ،سیکریٹری قانون سندھ،آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جیز کراچی,سی ٹی ڈی،آپریشن، اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،کمانڈنٹ ایس ایس یو سمیت سینئر افسران کی شرکت۔سیکریٹری سندھ اسمبلی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
