انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ سے ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری کی ملاقات

کراچی : ( رپورٹ:محمد حسین سومرو) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری محمد اسلم پولانی نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال، فارما سیکٹر کو درپیش مسائل اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آئی جی سندھ نے کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سندھ پولیس کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
محمد اسلم پولانی نے امن و امان کی بہتری کے لیے سندھ پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *