خواجہ اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں گھدار بابا قبرستان، نزد دربارِ اسحاقیہ، زرینہ کالونی سیکٹر 1/A-2 کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت مرسلین احمد بٹ ولد خلیل احمد بٹ اور حمزہ ولد خالد اقبال کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول 30 بور، ایک موٹر سائیکل 70 سی سی اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *