
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش محمد قیس خان (PSP) کی زیرِ سرپرستی مختلف تھانوں کی کارروائیاں
شناختی پریڈ کامیابی سے مکمل، ایک ملزم گرفتار
1۔ تھانہ زمان ٹاؤن کے مقدمہ الزام نمبر 1265/26، بجرم دفعہ 397/34 میں نامزد تین ملزمان علی محمد ولد عبدالمنان، محمد ساجد ولد محمد حافظ اور محمد حسن ولد محمد انور کو معزز عدالت کے روبرو شناختی پریڈ کے دوران مدعی مقدمہ نے کامیابی سے شناخت کر لیا۔
2۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 1116/26، بجرم دفعہ 448/506/34 میں نامزد ملزم اشرف ولد محمد سلمان کو گرفتار کر لیا۔