
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ سٹی: ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کی زیرِ صدارت آئندہ پولیو مہم، شبِ برات اور دیگر امور سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام SDPOs اور SHOs نے شرکت کی۔
پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غیر حاضری قابلِ قبول نہیں ہوگی، جبکہ LPCs کی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے گی۔
پولیو کے دوسرے مرحلے میں بھی نفری کی مکمل تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
تمام SDPOs اور SHOs خود پولیو سیکیورٹی چیک کریں گے اور تصاویر گروپ میں شیئر کریں گے۔
انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز مزید مؤثر بنانے کی ہدایت۔
شبِ برات کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات، قبرستانوں اور ان کے اطراف، جبکہ مساجد پر اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیا گیا۔
