
*آج ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اور محنتی اہلکار کانسٹیبل محمد رئیس کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کانسٹیبل محمد رئیس گزشتہ 15 سال سے ایس ایس پی آفس حیدرآباد کی ریڈر برانچ میں نہایت دیانتداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے رہے۔ ان کی طویل سروس کے دوران نظم و ضبط، خوش اخلاقی اور فرض شناسی کو ہمیشہ سراہا گیا۔
تقریب کے دوران ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے اپنے دفتر میں انہیں الوداع کہا، ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بطورِ اعزاز انہیں گلدستہ پیش کیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا کہ محمد رئیس جیسے مخلص اور محنتی اہلکار کسی بھی ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اس موقع پر ریڈر انسپکٹر اشفاق بھٹی سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکار بھی موجود تھے، جنہوں نے محمد رئیس کے ساتھ گزارے گئے پیشہ ورانہ وقت اور ان کے خوشگوار رویے کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
