*راؤ عبدالکریم، خدمت، وراثت اور پیشہ ورانہ وقار کی روشن مثال
*تحریر: رانا ندیم انجم
*پاکستان کی پولیس سروس میں چند نام ایسے ہیں جو محض عہدوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی خاندانی روایت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور اصول پسندی کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ انہی نمایاں ناموں میں راؤ عبدالکریم کا شمار کیا جاتا ہے، جن کا تعلق سندھ کے تاریخی اور علمی شہر نواب شاہ سے ہے۔ راؤ عبدالکریم نہ صرف ایک تجربہ کار اور باصلاحیت پولیس افسر ہیں بلکہ ایک ایسے معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس کی خدمات کا دائرہ انتظامیہ، سیاست اور عدلیہ تک پھیلا ہوا ہے۔راؤ عبدالکریم کے والد راؤ عبد الرحیم سندھ پولیس کے ان افسران میں شمار ہوتے ہیں جو دیانت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے اعلیٰ مقام تک پہنچے۔ وہ سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) کے عہدے پر فائز رہے اور پولیس سروس میں ان کی خدمات آج بھی مثال کے طور پر پیش کی جاتی ہیں۔ راؤ عبدالکریم کو اپنے والد سے نہ صرف پولیسنگ کا شعور ملا بلکہ اصولوں پر ڈٹے رہنے کی تربیت بھی وراثت میں ملی۔راؤ عبدالکریم کا خاندانی پس منظر مزید مضبوط اس وقت نظر آتا ہے جب ان کے سیاسی و انتظامی رشتوں پر نظر ڈال
