*میئر کراچی نے 15 کروڑ کی لاگت سے ازسر نو تعمیر کی گئی غالب لائبریری کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور صحافیوں سے بات چیت
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
میئر کراچی مرتضی وہاب کی ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی پر کڑی تنقید۔ کراچی کو باپ کا مال سمجھ رکھا ہے،جماعت اسلامی چند لوگوں کو حقوق دلانے کے نام پر لاکھوں شہریوں کے حقوق چھین رہے ہیں . شارع فیصل پر چند سو لوگوں کا احتجاج کرا کر لاکھوں شہریوں کو مشکلات سے دو چار کیا گیا . امیر جماعت اسلامی منعم ظفر کیخلاف وزیر داخلہ نے نوٹس لیا اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس پر ان کا مشکور ہوں . میں کھل کر کہتا ہوں جماعت اسلامی والے منافق ہیں، کراچی کے 9 ٹائونز جماعت اسلامی کے پاس ہیں یہ کام کرنے کے بجائے احتجاجی سیاست کرتے ہیں، گل پلازہ کے سانحہ پر نہ ہی وزیر اعظم تعزیت کے لئے آئے اور نہ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال گل پلازہ پہنچے. ایم کیو ایم والوں کو پیشکش کرتا ہوں کہ ان کو وفاق سے جو 20 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز وفاقی حکومت نے دیئے ہیں ان اسکیموں کی پی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، میرا اختلاف صرف اسی بات پر ہے کہ جو شخص پہلے سٹی ناظم رہ چکا ہو اس کے اپنے دور میں وفاق سے ملنے والا فنڈز مصطفی کمال استعمال کرسکتا ہے اور جب اسی عہدے پر مرتضی وہاب ہو تو وہ استعمال نہ کرے، مصطفے کمال سے کہنا چاہتا ہوں کہ اصول ایک ہونا چاہئیے. یہ کراچی کی ترقی کا سال ہے، 46 ارب کی لاگت سے شہر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کیا جارہا ہے، میئر کراچی نے 15 کروڑ کی لاگت سے ازسر نو تعمیر کی گئی غالب لائبریری کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور صحافیوں سے بات چیت میں تمام پہلوؤں سے صحافیوں کو آگاہ کیا ۔
