
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) متعلقہ اضلاع کے افسران بذات خود انتظامات اور پیٹرولنگ کا جائزہ لیں۔
درگاہ،اطراف کے علاقوں،داخلی و خارجی راستوں اور جلوس و محافل کے مقامات پر سخت نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جائے۔
سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس اور تلاشی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے کر متبادل راستوں اور رہنمائی کیلئے اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں۔
دوران وبعدازعرس زائرین کے واپس جانے والوں راستوں کی بھی کڑی نگرانی وسیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔
متعلقہ افسران ایمرجنسی رسپانس، ریسکیو اور طبی سہولیات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
عوام/زائرین سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ عرس کی تقریبات پُرامن آغاز و اختتام یقینی ہوسکے۔جاوید عالم اوڈھو
