

کراچی: رپورٹ:( محمد حسین سومرو) مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ ریاستِ پاکستان کی بات ایسے کریں جیسے آپ اپنے گھر کی بات کرتے ھیں ، ملک اور فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں۔
مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ اسلام، شریعت، جہاد اور اسلامی انقلاب کے نام پر ملک میں جو فتنہ برپا کیا جا رہا ہے، وہ قرآن و سنت کے خلاف ہے۔
مفتی عبد الرحیم نے کہا نسل اور لسانیت بنیادوں پر بننے والی تنظیمیں اسلام کی تعلیمات کے منافی ہیں، شناختی کارڈ دیکھ کر لوگوں کو قتل کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کے سیاسی فرنٹس پاکستان کے اندر سرگرم ہیں ، جبکہ مغربی طاقتیں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔
مفتی عبد الرحیم نے کہا افغان حکام کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے ۔اور پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ایک صف میں کھڑے ہو کر افغانستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں واضح پیغام دینا ہوگا۔
مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ترقی اور استحکام کی جانب گامزن رہے گا۔
