کراچی:( رپورٹ:محمد حسین سومرو ) کیماڑی پاک کالونی پولیس کا انتہائی خطرناک و مطلوب ملزم سے فائرنگ کا تبادلہ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے لیاری گروہ کا اہم کارندہ و شوٹر ہلاک، ہلاک ملزم سے اسلحہ پستول رائفل بمعہ گولیاں برآمد کرلی گئی، پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پرانا گولیمار کے علاقے میں پیش آیا، ہلاک ملزم کی شناخت اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا، ہلاک ملزم کی شناخت انوار عرف کوجک کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم 17 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ہلاک ملزم بھتہ خور سرغنہ جمیل چھانگہ لیاری گروہ کا اہم کارندہ تھا، ملزم پر اغواہ، بھتے، دھماکہ خیز مواد، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحے
منشیات اور پولیس پر فائرنگ جیسے سنگین مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزم تھانہ کلری، پاک کالونی، اور ایس آئی یو سی بھی گرفتار کیا جاچکا تھا، ہلاک ملزم ریکارڈ کے مطابق تاجروں سے بھتا طلبی میں بھی ملوث تھا،
ہلاک ملزم تاجروں کو بھتے کی پرچیوں کے ساتھ گولی بھی بھیجتا تھا،
ہلاک ملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ایس ایس پی امجد احمد شیخ
